راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر خصوصی مانیٹرنگ یونٹ ایس،ایم،یو نے پنجاب کے 15 اضلاع میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کے سلسلے میں 30 ایم،این،ایچ،سی،ایس کا آڈٹ کیاجن میں ایم،این،ایچ،سی کرور اور ایم،این،ایچ،سی کالی مٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری اور راولپنڈی کی کارکردگی کو شاندار اور تسلی بخش قرار دیا گیا۔ ۔اس سے قبل بھی حکومت پنجاب کی اہم شخصیات اور چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ایم،این،ایچ،سی کا دورہ کر چکے ہیں۔بہترین اور تسلی بخش کارکردگی پر چیف منسٹر اور ڈی،سی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی کی کارکردگی پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے شاباش دی اور عوام الناس کو مزید بہترین اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی۔عوام الناس کو ہدایات کے مطابق تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔
