81

مریم نواز مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مقرر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔پارٹی صدر کی حیثیت سے شہباز شریف نے مریم نواز کی بحیثیت چیف آرگنائزر تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔چیف آرگنائزر کی حیثیت سے مریم نواز اپنی پارٹی کی تنظیم نو کریں گی۔مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے تیسرے دور حکومت میں سیاست میں قدم رکھا تھا لیکن انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔مئی 2019 میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی گئی تھی، جس میں رہنماؤں کو مختلف پارٹی عہدے تفویض کئے گئے تھے۔اسی وقت مریم نواز کو پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر پارٹی عہدہ تفویض کیا گیا تھا، اس وقت سے اب تک وہ پارٹی کی نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں