مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسارمری میں میونسپل بائی لاز کی خلاف ورزی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا گذشتہ روزمری کادورہ کشمیرپوائنٹ سمیت کئی علاقوں کاتفصیلی دورہ بعد ازاں مری میں ہونے والی تعمیرات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیاگیا جس پر انہوں نے نقشوں کیخلاف بنائے جانے والی تعمیرات کومسمارکرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر منگل کے دن اسسٹنٹ کمشنر مری اور چیف آفیسر مری کی نگرانی میں گرینڈآپریشن شروع کردیاگیا اس دوران کئی غیر قانونی تعمیرات کو گرادیاگیا اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پہلے مرحلے میں جھیکاگلی سے ملحقہ عمارات،دوسرے مرحلے میں ایکسپریس وے اورمری شہر جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام علاقوں میں بائی لاز کیخلاف ورزی پر تعمیرات آپریشن کیاجائیگا جس کا شیڈول بھی کمشنر،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے جاری کردیا جسکے مطابق جہاں جہاں ویلیوایشن،بائی لازکی خلاف ورزی اورتجاوزات ہونگیں کیخلاف سخت آپریشن کیاجائیگا گذشتہ روز شروع ہونے والاآپریشن جاری ہے جس میں انفورسمنٹ انسکپٹر ز اور ڈیمالشنگ سکواڈ اوردیگر عملہ شامل تجاوزات گرارہے ہیں جبکہ متاثرین آپریشن کا موقف ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے مذکورہ عمارتوں کیخلاف آپریشن انتہائی ذیادتی اور افسوسناک ہے جبکہ نقشوں کے خلاف تعمیرات میں جو خلاف ورزی ہوئی انکے بھاری جرمانے ادا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ہ مری میں خوف وہراس نہ پھیلایاجائے ان کاکہنا ہے کوئی بھی عمارت گھنٹوں یادنوں میں تعمیر نہیں ہوسکتی اورجب عمارت تعمیرکے مراحل میں ہوتی ہے تو اس وقت انکو کیوں نہیں روکاجاتا؟
206