236

مری‘عوامی حلقوں کامرکزی قبرستان کے گرد حفاظتی دیواریں تعمیر کرنے کا مطالبہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تاریخی مرکزی قبرستان مری شہر حکومت اورانتظامیہ کی توجہ کامنتظر اس کئی سوسالہ قدیمی قبرستان میں بڑی بڑی ہستیاں مدفون ہیں لیکن افسوسناک امریہ ہے کہ مری کے مرکزی قبرستان میں جانوروں کو روکنے کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے پالتوں جانور،آوارہ کتے یہاں گھومتے نظرآتے ہیں، گائیں،بھینسیں اوربکریاں گندگی پھیلاتے اور قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں عوامی حلقوں جن کے پیارے اس قبرستان میں مدفون ہیں نے حکومت اورتحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی قبرستان کی حفاظتی دیواریں تعمیرکی جائیں تاکہ قبرستان میں دفن ہمارے پیاروں کی قبریں محفوظ رہ سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں