مری‘تجاوزات اور قبضہ کیخلاف آپریشن 5عمارتیں مسمار

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ناجائز تعمیرات اور قبضہ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری متعدد پختہ عمارتوں کو گرا دیا گیا ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق خیرہ گلی میں قبضہ کی گئی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے اور بڑے پر ہونے والے اس آپریشن میں پانچ غیر قانونی عمارتوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اس آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر بی سی اے انور زیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر گلیات کر رہے ہیں اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کا کہنا ہے کہ جی ڈی ا ے لینڈ مافیا کو تجاوزات کی آڑ میں قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور خانسپور میں بھی آپریشن کا دائرہ کار بڑھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں