118

مری‘اوورلوڈنگ کرنے پر 37گاڑیوں کے چالان

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گاڑیوں کی چھتوں اور جنگلوں پرسواریاں بٹھانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے اپنی نگرانی میں 37گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اوور لوڈنگ پر چالان کیے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد ظفر عالم نے ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم کو گاڑیوں کی چھتوں پر سوار افرادخصوصاً طلبا ء کو بٹھانے کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کی چھتوں اور جنگلوں پرسفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ ایسے ڈرائیورز جو شہریوں اور خصوصاً طلبا ء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھائیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ٹریفک وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود ہیں شہری بھی بھی دوران ڈرائیونگ ان سے تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں