129

مری،جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

مری(محمدا حمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری میں جنگلات میں آگ لگنے کے2 واقعات ہوئے آگ لگنے کاپہلاواقعہ بانسرہ گلی مری کے قریبی جنگل میں آگ لگ گئی جبکہ دوسراواقعہ میں مری ایکسپریس وے آوائن کے قریبی جنگل میں آگ لگنے کاپیش آیا،جنگلوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس اور ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ بانسرہ گلی پہنچی جبکہ آوائن کے جنگل کی آگ پرقابوپانے کیلئے امدادی ٹیم ایک ایمرجنسی ایمبولینس اور دوفائرٹینڈر لیکر موقع پرپہنچ گئی اوردونوں جنگلوں میں لگی آگ پر را
ت گئے قابوپالیاگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں