100

مری،آتشزدگی واقعات میں لاکھوں کا نقصان

مری،عیدالفطر کے دوسرے دن نیومری میں ٹریفک حادثہ اورآگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں پہلا واقعہ نواحی علاقہ بانڈی نیومری کے قریب سوزوکی وین حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اوردو چھوٹی بچیاں شدید زخمی ہوگئیں، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی شروع کرتے ہوئے زخموں کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعدزخمی خاتون کو راولپنڈی منتقل کردیا۔دوسراواقع نیومری کے قریب گھر میں آگ لگنے کاپیش آیا جس میں متاثرہ شخص کے لاکھوں روپے کی نقدی سمیت تمام تر اثاثہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی ایمبولنس اور دو فائر ٹینڈرز کے ہمراہ روانہ موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کروائی کر تے ہوئے آگ پر قابو پالیا،اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں