امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
متاثرین منگلا ڈیم کا اہم اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے دیرینہ کارکن، بزرگ روحانی شخصیت(عید گاہ شریف) الحاج عبدالغفار کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیوسٹی کی ناگفتہ بہ حالت اور شہریوں کو سہولیات میسر نہ ہونے کا اظہار کیا گیا۔ عوام تذبذب شکار۔ قربانیوں کا صلہ مزید متاثرین کو ذلیل کیا جارہا ہے۔ حکومت اور کمشنر امور منگلا ڈیم وزیر امور منگلا ڈیم کے زبانی دعوے ناقابل قبول، حکومت احتساب کے لیے تیار رہے امور منگلا ڈیم کا عملہ غفلت کا شکار ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم کے بچوں کو روزگار سے جان بوجھ کر دور رکھا گیا۔ نوکریوں کی بندر بانٹ وزیر اعظم کے لیے مشکلات ضرور پیدا کرے گی۔ عملاً گراؤنڈ پر کام جب تک نظر نہیں آئے گا۔ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بجلی اور پانی کے بلات اب سے جاری۔ متاثرین منگلا ڈیم کو کرایہ سے محروم رکھا گیا۔ رقم وزیر اعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے وزراء کو الاؤنس کے لیے نہیں دی بلکہ متاثرین منگلا ڈیم کے لیے ہے۔ لکھورہ، نکی، گوڑھا، بجاڑ کی عوام وزیر اعظم کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔ روڈ جو سٹی کی بنائی گئی ہیں عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ نالیاں نامکمل۔ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار۔ گٹر خراب۔ کچی جگہ پر پلاٹ کی الاٹمنٹ ہوئی۔ جن لوگوں نے مکان تعمیر کئے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے خراب۔ اور پانی بجلی کا کوئی انتظام نہیں۔ چوریاں آئے روز معمول بن گئی ہیں۔ سٹی کے مین گیٹ پر سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں۔ الحاج عبدالغفار نے کہا ہے کہ ابھی متاثرین منگلا ڈیم تعمیرات میں مصروف ہیں۔ پانی اور بجلی کے بلات جاری ہیں۔ متاثرین منگلا ڈیم کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دینے کا معاہدہ ہوا تھا۔ مگر غیر متاثرین کو نوکریاں بندر بانٹ کی طرح تقسیم کی گئی۔ اجلاس سے آفتاب احمد سروری، ارشد محمود، چوہدری ساجد، چوہدری معروف، یعقوب گجر، نے بھی اظہار خیال کیا اور ناقص منصوبہ بندی پر اظہار خیال کیا گیا۔
مشہور سیاسی و سماجی شخصیات کی خالد محمودکوآزادکشمیرکاکوارڈینیٹر بننے پر مبارکباد پیش
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
اسلام گڑھ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیات حاجی لیاقت علی آف بریڈ فورڈ، حاجی ظہیر عباس، محمد شبیر، محمد منیر، جہانگیر آف چک ہریام اور اہلیان چک ہریام نے خالد محمود خالق کو صدر آزادکشمیر کا کوارڈینیٹر بننے پر دلی مبارک باد دی ہے اور صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے خالد محمود خالق جیسے متحرک کارکن کو یہ عہدہ دیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی خالد محمود خالق اپنی خداداد صلاحیتوں سے اپنے اس انتخاب کو درست کرنے کے لیے پوری توانائی صرف کریں گے۔ اور اپنے علاقہ اور حلقہ نمبر 2 کا نام مزید روشن کریں گے۔ یاد رہے کہ صدر آزادکشمیر نے اس سے پہلے چک ہریام کے ایک اور کارکن محمد ایوب آف ناٹیگم کو بھی اپنا کوارڈینیٹر بنا رکھا ہے۔ یہ اہلیان چک ہریام پر صدر آزادکشمیر کا دوسرا احسان ہے جس کے لیے ہم صدر آزادکشمیر کے بے حد مشکور ہیں۔
انسان رسول کریمؐ کی بنائی ہوئی تعلیم کی وجہ سے بلندیوں کو چھو رہا ہے‘ خلیق الزمان
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
اسسٹینٹ کسٹوڈین میرپور چوہدری خلیق الزمان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ اہمیت علم کی رکھی ہے قرآن کریم تمام علوم کا مجموعہ ہے۔ آج انٹر نیٹ سائنس ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ قرآن سے علم کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ آج علم کی اہمیت و افادیت بہت زیادہ ہے۔ علم زندگی کے راستے آسان کرتا ہے۔ آج انسان رسول کریمﷺ کی بنائی ہوئی تعلیم کی وجہ سے بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ حضورﷺ سے زیادہ علم جاننے والا کوئی نہ تھا اور نہ ہے۔ فطرت اسلام پر پیدا ہونے والا ہر بچہ مبلغ ہے لیکن حصول علم شرط ہے۔ آج ہمارے لیے غور وفکر کا مقام ہے۔ ایمان کو مستحکم کرنے کے لئے علم بنیاد ہے۔ ہماری زندگی کا تعلق حضورﷺ کی زندگی سے ہونا چاہئے۔ آپﷺ کی چوبیس گھنٹوں کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے۔ بچے اساتذہ اور اپنے والدین کا احترام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے برائٹ فیوچر اسلامک سکول نیوٹاؤن اسلام گڑھ میں سالانہ نتائج و تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ چوہدری محمد حفیظ کوثر نے کی جب کہ تقریب سے ڈاکٹر محمد اسحاق ضیاء، راجہ نجابت حسین صدر مرکزی میلاد کمیٹی اسلام گڑھ نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری عبداللہ نے سرانجام دیئے۔ جب کہ نتائج کا اعلان ٹیچرز ادارہ ہذا محمد شاہد نے کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے بچوں اور بچیوں نے شاندار طریقہ سے ٹیبلو پیش کیے۔ انگریزی اور اردو میں تقاری بھی کی۔ پاکستان و آزادکشمیر کا ترانہ پیش کیا۔ نظمیں پڑھیں اور سامعین و حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مہمان خصوصی چوہدری خلیق الزمان، میڈیا کوارڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر علی اصغر چوہدری، چوہدری کفایت اللہ، ڈاکٹر اورنگذیب، عطا الرحمان شاہ، محمد اسحاق چوہدری، قاری الیاس، ڈاکٹر نعیم الرحمان سبحانی، راجہ نجابت حسین اور دیگر نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اور مسیر رزاق کی طرف سے دیئے گئے میڈل بچوں کو پہنا ئے۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ کی طرف سے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔ اور دیگر مہمانوں کو گفٹ دیئے گئے۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج اس ملت کے اندر بڑے بڑے سوراخ و شگاف ہیں کہیں برادری ازم ہے کہیں علاقائی ازم ہے آج ہمیں ملت کو یکجا کرنا ہوگا۔ ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ آج ہم وسائل کے باوجود مسائل کا شکار ہیں۔ آج افراط و تفریط ہے فرقہ واریت ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا سچا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ وزبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ آج ہمیں سارے ادیان کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ لیکن دین اسلام سے تفابل بھی کرنا چاہئے۔ ہمارا مذہب تمام مذاہب پرغالب ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم حضورﷺ کی زندگی پر عمل کریں تو ہماری زندگی روشن ہو سکتی ہے۔
116