مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم نے1منٹ میں62 مٹی کی پلیٹوں کو پنچ کے وار سےتوڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان کے مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم نے ایک منٹ میں گھونسوں (Punch Strikes) کے ذریعے مٹی کی سب سے زیادہ پلیٹوں کو توڑنے کا ناقابلِ یقین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشد نسیم نے انتہائی تیزی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوا میں اچھالے گئی 62 مٹی کی پلیٹوں کو اپنے پنچ کے وار سے سیکنڈوں میں تباہ کیا۔عالمی ادارے نے ان کی اس حیرت انگیز رفتار اور درست نشانے بازی کی صلاحیت کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔