اسلام آباد (سی این پی)کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مشہور و معروف لوک گلوکار قربان نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا۔قربان نیازی کی نماز جنازہ نیو کٹاریاں قبرستان آئی جے پی پرنسپل روڈ پر ادا کی گئی اور انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اپنے فن موسیقی سے قربان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، جبکہ انہیں پاکستانی ٹیلی ویژن کے پہلے گلوکار ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ مرحوم طفیل نیازی کے چھوٹے بھائی تھے، جبکہ لوک گلوکار بابر نیازی اور جاوید نیازی کے چچا تھے۔قربان نیازی 50 سال سے فن موسیقی سے وابستہ تھے، انہیں کلاسیکی موسیقی پر بھی عبور حاصل تھا۔مرحوم قربان نیازی کی طفیل نیازی کے ساتھ جوڑی نے دنیا بھر میں فوک شوز کیے۔قربان نیازی مرحوم ایوارڈ یافتہ نعت خواں بھی تھے۔
255