لاہور ماس ریسلنگ مقابلہ جات بیول ہائیر سکینڈری سکول کے طلباء نے 3 گولڈ،2 سلور اور 2 براؤنز میڈل جیت لیے

بیول( راجہ طارق ایوب )ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا اعزاز، ماس ریسلنگ مقابلہ جات منعقدہ لاہور میں تین گولڈ میڈل، دو سلور میڈل اور دو براونز( کانسی) میڈلز جیت لیے۔تیرہویں انٹر سکول و انٹر کالج کھیلوں کا انعقاد قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیا گیا جس میں ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے طلباء نے ماس ریسلنگ کے مقابلہ جات میں مختلف کیٹگریز میں میدان مار لیا۔ بیول سکول کے تین طلباء عطاء اللہ، زین، اور محمد سمیع نے ماس ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جبکہ دو طالب علم قاسم اور اسفند ابرار نے سلور میڈل، جبکہ ارمان کاشف اور ساحل نعیم نے پراونز( کانسی ) کے میڈل جیت لیے۔ اس موقع پر انتظامیہ نے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور اسناد جاری کیں ۔پرنسپل اور جملہ سٹاف نے ٹیم کوچ مبشر شاہد اور ٹیم مینیجر ظہیر احمد کو مبارکباد پیش کی۔