راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے لیے منتخب راجہ قمر الااسلام جو کے پنجاب ایجوکیشن فونڈیشن کے چیر مین بھی ہیں ہیں وفاقی وزیرِ داخلہ کی گوناں گوں مصروفیات کے باعث حلقہ کے عوام کو اپنے روز مرہ درپیش مسائل اور اُن کے فوری حل کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں واضع داری سادگی انکساری اور راست گوئی اُن کی شخصیت کے بنیادی اوصاف ہیں ہمارے ہاں کی روائتی دھڑے بندی اور تھانہ کچہری کی سیاست سے کوسوں دُور صعیح معنوں میں خلقِ خُدا کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں علاقہ چونترہ کی حد تک راقم یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتا ہے کہ علاقہ کے عوام اور مسلم لیگ نون کے سپورٹر اُن سے نہ صرف مطمین ہیں بلکے اُن کے کردار کو مثالی قرار دیتے ہیں البتہ اُن کے اپنے علاقہ کلر سے کچھ غیر منتخب افراد کی طرف سے اُن کی راہ میں روڑے اٹکانے کا تاثر کئی نجی محافل میں زیرِ بحث رہتا ہے جیسا کے پنجاب ایجوکیشن فونڈیشن کے چیر مین کی حیثیت ایک مبہم رپورٹ جس کی وضاحت راجہ صاحب سوشل میڈیا پر خود کر چکے ہیں اس کی ایک واضع مثال ہے اور اس کی مزید وضاحت کے لیے اُنہوں نے اِس اتوار کو ایک پریس کانفرنس کرنے کا اِعلان بھی کر دیا ہے جس میں انہوں نے علاقہ بھر سے اپنے سپورٹر ز کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جس کا مقصد اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو اعتماد میں لینا ہے یہ بات خود انتہائی قابلِ ستائش اور ایک مثبت روایت ہے۔{jcomments on}
85