پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔حکومت پنجاب کے نئے ترجمان حسان خاور ہوں گے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔فیاض الحسن چوہان وزیر جیل خانہ رہیں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے حسان خاور کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کیا تھا۔بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ میں ایک اور معاون خصوصیکا اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پی ٹی آئی رہنماء حسان خاور کوکابینہ میں بطور معاون خصوصی اطلاعات شامل کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حسان خاور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جب فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو ان کی جگہ فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات پنجاب تعینات کردیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اب کسی کو معاون خصوصی تعینات نہیں کیا جائے گا، بلکہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان ہی ترجمان اور معاون خصوصی کی بھی ذمہ داری ادا کریں گے۔ لیکن اب وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حسان خاور کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا ہے اور ان حسان خاور کو ترجمان پنجاب حکومت کا بھی عہدہ دیا گیا ہے۔
175