عوام پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ بات یادر رکھیں فارم سنتالیس والے پاکستان نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا ملک میں جو قانون بنتے ہیں ہم اس کو بغیر پڑھے پاس کرتے رہیں میں نے پیتس سالوں میں یہی دیکھا ہے کہ ہر قانون عوام کے لیے نہیں سیاست بچانے کے لیے بنایا جاتا ہے ہم انشااللہ اگلے تین چار ہفتوں میں پارٹی کا وژن بیان کریں گے
انہوں نے کہا کہ الیکٹبل سیاست کا حصہ ہیں لیکن ہر الیکٹبل قابل قبول نہیں ہے، ہماری جماعت میں شامل ہونے کے لیے صلاحیت بھی چاہیے ہوگی اورآپ کی شہرت بھی پاکستان کے عوام کے سامنے بہتر ہونی چاہیے، جن کی شہرت ٹھیک نہیں، وہ عوام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ہم ہر قیمت پر اقتدار نہیں ڈھونڈھ رہے، وہ دوسری جماعتوں کو مبارک ہو، کیا ان کے اقتدار نے ملک کو، عوام کو کچھ دیا، ہماری جماعت میں وہ لوگ ہوں گے جو ملک کو کچھ دیں گے، لینے والے نہیں ہوں گے، لینے والے ملک نہیں بناتے، ملک ان لوگوں پر چلتا ہے جو کچھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں
ان لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے جو لوگوں پر ٹیکس تو لگاتے ہیں لیکن خود ادا نہیں کرتے ہم جماعت میں پیسے اور رشتے داری کی بناء پر سیاست کو فوقیت نہیں دینگے