تمہاری ادائیں ہیں ساری قیامت
مرے دل پہ تم نے اتاری قیامت
کبھی تم نے دیکھی قیامت ہے ایسی
حسیں ہے‘ ہے سب سے وہ پیاری قیامت
قیامت وہی ہوش تک جو اڑا دے
مرے ہوش پر ہے وہ طاری قیامت
جو ہیں نیک ان کے لیے ہے یہ رحمت
گنہگار پر ہو گی بھاری قیامت
میں یاسر نہ چاہوں گا تیرا تعلق
تیری دشمنی اور یاری قیامت(شاعرٗیاسر صابری)
