94

عید الفطر محبت و بھائی چارے کا درس دیتی ہے

شاہ باغ ( چوھدری اشفاق سے) نوتھیہ عید الفطر کے موقع پر مرکزی جامع مسجد نوتھیہ شریف میں خطیبِ پاکستان حضرت علامہ قاری محمد سلیم چشتی صاحب نے صلاحی اور تربیتی بیان کیا۔ خطیبِ قاری محمد سلیم چشتی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ عید الفطر ہم مسلمانوں کو پیار محبت اور خلوص کا پیغام دیتی ہے۔ ہم مسلمانانِ اسلام کو سخاوت عبادات اور سب سے بھڑ کر حقوق العباد کا پیغام دیتی ہے۔ مرکزی جامع مسجد نوتھیہ شریف میں سینکڑوں کی تعداد میں نمازِ عید الفطر ادا کی گئی اور عید الفطر کی نماز کے بعد دعائے خیر کی گئی۔ عالمی اسلام کے مسلمانوں کے حق میں ملک پاکستان کی خیر۔ کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودو اسلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اور تمام نمازی حضرات اللّٰہ ہو اکبر۔ اللّٰہ ہو اکبر۔ کی تکبیریں پڑتے ہوئے فیضا کو معطر کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں