عمران ستی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے کوٹلی ستیاں
کوٹلی ستیاں (عمران ستی) نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2021 کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی کوٹلی ستیاں کے گاؤں باڑیاں پٹھویرا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عالیان ستی ولد عقیل احمد ستی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل اپنے نام کیا یہ کوٹلی ستیاں کے لئے اعزاز کی بات ہے کوئٹہ سے جیت کر واپس لوٹنا اعزاز کی بات ہے انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹس کی پاکستان کی نمائندگی کرے گا آج کل ان کی رہائش ترلائی اسلام آباد میں ہے اسلام آباد چک شہزاد میں واقع کلب کی جانب سے کوئٹہ چیمپیئن شپ میں گئے تھے وہاں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ان کی کامیابی میں ان کے کوچز محنت اور لگن شامل ہے جس سے جیت ان کا مقدر بنی جس سے ان کے کلب کا نام بھی روشن ہوگا
185