کلر سیداں ( یاسر ملک) گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں کے ایک اور سینئر ٹیچر چوہدری عبد الوحید اپنی سینتیس سالہ ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ہیں۔
اسی سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تمام طلبہ نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کیا۔
ہیڈ ماسٹرمحمد خالد عباسی نے ماسٹر چوہدری عبد الوحید کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور ان کی محنت و لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں ماسٹر عبد الوحید نے ہیڈ ماسٹر اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔