واجد علی
پنڈی پوسٹ چکسواری
عسکری پبلک سکول اینڈکالج حمیدآباد چکسواری کی
سالانہ تقریب تقسیم انعامات کل بروزجمعرات بوقت نوبجے صبح روپیال میرج ہال حمیدآبادمیں منعقدہوگی ۔تقریب کی مہمان خصوصی نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ چےئرپرسن وویمن کمیشن آزادکشمیرہوں گی ۔تقریب میں سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کیاجائے گااورانعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔طلبہ طالبات رنگارنگ پروگرامات پیش کریں گے
ریڈفاؤنڈیشن ہائی سکول چکسواری کی سالانہ تقریب
چکسواری (چوہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ ) ریڈفاؤنڈیشن ہائی سکول چکسواری کی سالانہ رزلٹ اور تقسیم انعامات کی تقریب مؤرخہ9مارچ بروزاتوار منعقدہوگی۔تقریب میں سکول کے بچے رنگارنگ سٹیج پروگرامات پیش کریں گے۔ادارہ کی طرف سے والدین اوردیگر معززین کو دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں پروگرام میں شرکت کی دعوتِ عام بھی دی جارہی ہے۔
چودھری فضل الٰہی حرکتِ قلب بندہونے کی وجہ سے انتقال
چکسواری (چوہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ ) چودھری محمد رمضان الٰہی ناطم اعلیٰ محی الدین انسٹیٹیوٹ انگلینڈ ،چودھری محمد یاسین،ممتاز علی خان،آصف علی خان کے والد محترم اورمحمد سفیرچودھری کے ماموں جان حاجی چودھری فضل الٰہی حرکتِ قلب بندہونے کی وجہ سے انتقال فرماگئے۔مرحوم جامع مسجد ومدرسہ فیض القرآن البرٹ روڈسٹچورڈبرمنگھم کے بانی ومہتمم تھے۔مرحوم کی عمر86سال کے قریب تھی۔
سکندر حیات کی زیر صدارت پریس کلب چکسواری کا تعزیتی اجلاس
چکسواری (چوہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ ) آزادپریس کلب چکسواری کا ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت چودھری سکندرحیات کالس بانی صدرمنعقدہوا۔اجلاس میں جمعیت علماء جموں وکشمیر ڈویژن میرپورکے نائب صدروممبرمرکزی مجلس عاملہ وشوریٰ جماعت اہلسنت جموں وکشمیر مولانا محمد محفوظ چشتی کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گی۔اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ مولانا حق نوازصدیقی،سینئر نائب صدرغلام فرید راجہ،نائب صدردوم چودھری تصورسجاول،نائب صدرسوم واجد علی چودھری،سیکرٹری جنرل پروفیسر سید اعجاز کاظمی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نوید حسین مغل سمیت تمام عہدیداران واراکین نے شرکت کی۔
قاری معروف حسین نے آزادپریس کلب چکسواری کادورہ کیا
چکسواری (چوہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ ) مسلم لیگ(ن)علماء ومشائخ ونگ ڈویژن میرپور کے سینئر نائب صدرقاری معروف حسین نے آزادپریس کلب چکسواری کادورہ کیا اور آزادپریس کلب چکسواری کے قیام پر تمام بانی عہدیداران واراکین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے نومنتخب صدرسکندرحیات کالس اوران کی پوری ٹیم کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ صحافت کوئی آسان پیشہ نہیں بلکہ لوہے کے چنے چپانے کے مترادف ہے لہٰذا اس شعبے سے وہی وابستہ ہو جو اس کی اہمیت وافادیت سے آگاہ ہو اور اس کے تقدس کو برقراررکھ سکے۔