
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پوران میں آج سے دو سال قبل شہباز نامی شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہوئے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے آقا تاجدارِ ختم نبوت کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کہ بعد نبوت کا دعویٰ کیا تھا
جس کو گجرات پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرکہ مقدمہ درج کیا اس کیس کی پیروی کرتے ہوئے چوہدری مناظر نے شواہد اور ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش کئے جسکے نتیجہ میں عدالت نے 295-C تعزیرات پاکستان کے تحت توہین رسالت کےمجرم کو سزائے موت اور تین لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی