193

صاحب جائیداد افراد نے عوام علاقہ کے لیے زمین تنگ کردی

بیول(راجہ طارق ایوب )
:بیول گوجرخان روڈ میرہ شمس کے مقام پر نکاسی آب بند ہونے سے ایک بہت بڑے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔موٹر سائیکل سوار، راہگیر اور گاڑیوں کو گزرنے میں سخت دقت پیش آتی ہے۔

بیول سے گوجرخان جانے والی روڈ پر میرہ شمس گاؤں کے مقام پر سڑک کے دائیں اور بائیں جانب والی زرعی زمینوں کے مالکان نے اپنے کھیتوں میں مٹی کی بھرائی کر کے کھیتوں کا لیول سڑک سے اونچا کر لیا ہے جس سے سڑک کے ساتھ بنی نالی بند ہو گئی اور پانی کی نکاسی نہ ہونے سے پانی سڑک پر اکٹھا ہو کر رک جاتا ہے جس سے ایک بہت بڑا تالاب بن جاتا ہے۔

گاؤں میرہ شمس کی آبادی کے گھروں اور گلیوں کا سارا پانی اسی جانب بہتا ہے کیونکہ یہ نشیبی علاقہ ہے لیکن سڑک پر آ کر رکاوٹ ہونے کی وجہ سے سارا پانی رک جاتا ہے مزید بارش کے موسم میں پانی گہرا ہو کر ایک بہت بڑے تالاب کا منظر پیش کرتا ہے۔

جس سے بیول سے گوجرخان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ،موٹرسائیکل سوار، راہگیر، چھوٹی گاڑیوں، عورتوں، بچوں، بوڑھوں کو گزرنے میں سخت دشواری پیش آتی ہے۔جبکہ گاؤں کی گلیوں کا گندا پانی سڑک پر اکٹھا ہونے سے مچھر اور بدبو بھی ہوتی ہے

جس سے ڈینگی بخار اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔علاقہ کی عوام نے اعلی حکام، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، تحصیل دار،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ شاہراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا فی الفور نوٹس لیں اور پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں