140

شہید رینجر اہلکار گلفام چک نابن میں سپردخاک

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان سے تعلق رکھنے والے رینجرز کے سپاہی گلفام شہید کی نماز جنازہ کے بعد آبائی گاوں چک نابن میں تدفین کر دی گئی ۔رینجرز اہلکار گلفام دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد کے رہائشی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوا تھا ۔

نماز جنازہ میں ایس ڈی پی او سرکل گوجرخان محمود الحسن رانا، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ، ایس ایچ او جاتلی سمیت پولیس ملازمین کی شرکت ۔شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر رینجرز کے دستے نے سلامی پیش کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں