شوہر اور سسر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کرپا کی حدود میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 28 سالہ خاتون، ثانیہ بی بی، پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں متاثرہ خاتون کے شوہر عادل محمود اور سسر مستاسب حسین ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ بی بی نے دو سال قبل عادل محمود کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی، تاہم شادی کے بعد سے ہی وہ گھریلو تشدد کا شکار رہی۔ اہل علاقہ کے مطابق عادل آئے روز ثانیہ پر تشدد کرتا تھا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ثانیہ کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے اور وہ اس وقت پمز اسپتال میں موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں