141

شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے

چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے شاہ باغ
شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کر دیا گیا ہے شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ جو کافی عرصے سے التواء کا شکار تھی کا آج افتتاح ہو گیامعاون خصوصی ایم این اے صداقت علی عباسی قدیر عباسی نے روڈ کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ روڈ کی تعمیر کیلیئے کچھ ماہ قبل تین کروڑ ستاون لاکھ کی گرانٹ ایم این اے صداقت علی عباسی نے جاری کی تھی جس پرکام بھی شروع ہو گیا تھا جو بعد میں روک دیا گیا تھا سابق صدر لیبر ونگ کلرسیداں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ فیصل زبیر اور ان کی پوری ٹیم نے بڑی محنت کے بعد روڈ کیلیئے دوبارہ فنڈز منظور کروائے جس پر آج کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما راجہ حافظ ملک سہیل اشرف،راجہ فیصل زبیر،راجہ شفقت محبوب،ر محمد وقاص،اجہ شہزاد و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر معاون خصوصی صداقت علی عباسی نے تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور ٹھیکدار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے کام کام معیاری ہونا چاہیئے رہنما پی ٹی آئی یو سی غزن آباد راجہ فیصل زبیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پوری روڈ کنکریٹ سے بنے گی میں کود تمام معاملات کی نگرانی کروں گا عوام علاقہ کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا کام بہت اچھا ہو گا میں عوام علاقہ سے گزارش کروں گا کہ بلا وجہ تنقید سے گریز کیا جائے افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے یہ روڈ پی ٹی آئی والوں کا نہیں ہے بلکہ پورے علاقے کے عوام اس کے مالک ہیں ہم پوری کوشش کریں گئے کہ کام معیاری اور پائیدار ہو

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں