سیلاب زدگان کیلئے آسٹریلیاکا امدادی مشن!فضائیہ کا خصوصی طیارہ سامان لے کر نیپال روانہ

(پنڈی پوسٹ نیوز)آسٹریلیا کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے نیپال کی مدد کا سلسلہ شروع، آسٹریلوی ایئر فورس کا سی-17 اے (C-17A) طیارہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان، ضروری آلات اور عملہ لے کر روانہ ہوگیا۔آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام نیپالی خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اب بھی لاپتہ ہیں۔ ہم نیپال کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ متاثرہ لوگوں تک بروقت اور ہر ممکن مدد پہنچائی جا سکے۔