359

سید صابرحسین گیلانی ‘اک عہد تمام ہوا

آپ کی ولادت 1363ھ بمطابق 4 جنوری 1943ء کو بہک لڑکا تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا میں ہوئی۔ آپ کا تعلق خاندان سادات گیلانیہ کے علمی گھرانہ سے تھا آپ کے اجداد کا مسکن تقریباً اڑھائی سو سال سے ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں ہے آپ کے والد بزرگوار سید باغ حسین گیلانی نے بسلسلہ درس و تدریس موضع بہک لڑکا تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا طویل عرصہ قیام کیا اور آپ کی ولادت وہی ہوئی آپ نے ابتدائی تعلیم سرگودھا میں حاصل کی بعد ازاں اپنی تعلیم مکمل کرکے محکمہ ہیلتھ سے وابستہ ہوئے مختلف ہسپتالوں میں بطور ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے 1976

میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ BHU بگا شیخاں اور بعد ازاں آپ 1980 میں اراضی خاص منتقل ہوئے اور سرکاری ڈسپنسری میں خدمات سر انجام دیں اراضی خاص میں تعینات رہے اور یہی سے مدت ملازمت پوری کر کے 2003 میں بطور ڈپٹی میڈیکل آفیسر ریٹائر ہوئے آپ نے چالیس سال تک محکمہ ہیلتھ میں اپنی خدمات پیش کیں اللّٰہ پاک نے آپ کے ہاتھ میں بہت شفاء رکھی تھی بیماری کی تشخیص اور آپکے طبی نسخہ جات اتنے موٹر تھے کہ بیماروں کو چند خوراکوں سے شفا مل جایا کرتی تھی 1987 میں آپ نے یونین کونسل بشندوٹ کے موضع بسنتہ بھاٹہ روڈ پکیاں قبراں کے مقام پر زمین خریدی اور اپنا گھر بنایا سید صابرحسین گیلانی علاقے بھر میں ایک تجربہ کار ماہر طب کے حوالے سے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے تھے چونکہ آپکو دینی امور پر بھی کافی دسترس حاصل تھی

آپ حضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابوجی سرکار ماہ منیر (گولڑہ شریف) کے مرید تھے آپ کو اپنے پیر و مرشد سے بہت عقیدت ومحبت تھی اکثر اپنے مرشد کو یاد کرتے اور روتے تھے آپ دینی علوم کے ساتھ ساتھ سادات کے شجرہ نسب پر کافی عبور رکھتے تھے گویا علم الانساب آپ کو خاندانی ورثے میں ملا تھا۔ آپ کو کئی خاندانوں کے شجرہ نسب زبانی یاد تھے آپ کی تصنیف کردہ کتاب خز ینہ الأنساب فی انوار الاسادات نے کافی شہرت پائی۔ آپ کی طبیعت دس مئی 2024 بروز جمعتہ المبارک صبح کے وقت ناساز ہوئی آپ کو DHQ ہسپتال راولپنڈی ایڈ مٹ کروایا گیا آپ کا علاج ڈاکٹر بادشاہ خان اور ڈاکٹر اقراء قیوم نے شروع کیا،21

مئی آپ کی طبیعت بہتر ہوئی تو آپ نے زکر ازکار اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کیا آپ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے قومہ میں چلے گئے تین دن قومہ میں رہنے کے بعد17 ذیقعدہ 1445ھ بمطابق 24 مئی 2024 بروز جمعتہ المبارک کو ڈاکٹر سعد کے زیر علاج اپنے صاحبزاے ڈاکٹر سید بدر الاسلام گیلانی سید عمران حسین گیلانی اور سید زین العابدین گیلانی کی موجودگی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ آپ کی نماز جنازہ 25 مئی 2024 بروز ہفتہ حویلی سیداں میں ادا کی گئی

آپ کی نماز جنازہ میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی آپ کی نماز جنازہ علامہ پیر سید منظر عباس بخاری صاحب نے پڑھائی نمازجنازہ میں مشائخ، علماء، سادات کرام اور اہل علاقہ، سیاسی وسماجی شخصیات کا جم غفیر تھاآپ کو ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں حویلی سیداں میں سپردِ خاک کیا گیا بقول انکے بیٹے سید بدر الاسلام گیلانی کے آپ نے اپنی زندگی میں انہیں اپنا جانشین مقرر کیا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکے دیگر صاحبزادگان و سیدبدرالااسلام گیلانی اور خاندان کے دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بقیہ زندگی سید صابرحسین گیلانی کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں