286

سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ”بیداری“کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں 36 طالبات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات میں سپیشل طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہار شفقت کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے ”بیداری“ کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ اظہار شفقت کیا

اور بچیوں سے سکولوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات میں گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب کے سکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ورچوئل سٹیشن، پینک بٹن اور سیفٹی ایپ کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکاء کو سی ایم سکول میل پروگرام کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے طلباء کے لئے سکالر شپ لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس لا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، اللّہ تعالیٰ آپکو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیداری وفد کے ہمراہ طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں