(سڈنی: طارق مرزا) چیریٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل نے 14 فروری 2025 کی شام بلیک ٹاؤن سڈنی میں فنڈ ریزنگ کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔مسلم کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیہ کیا ۔ٹی وی اینکر اویس ربانی نے خصوصی شرکت کی ۔
ایفام کے سینئر نائب صدر شیخ اسید خلیل، جنرل سکریٹری رب نواز اور شیخ احمد عوف مقررین میں شامل تھے قاری یوسف ندوی نے تلاوت قرآن سے آغاز کیا اور عاشر صدیقی نے خوبصورتی سے میزبانی کی۔شیخ احمد عوف جو ساؤتھ گرینول کے منتخب کونسلر ہیں نے عطیات جمع کرنے میں تندہی سے حصہ لیا ۔
الحمدللہ اس نیک مقصد کے لیے تین لاکھ ڈالرسے زیادہ جمع کیے گئے۔چیریٹی آسٹریلیا، الخدمت پاکستان کے تعاون سے پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں مختلف چیریٹی پروگرام چلا رہی ہے۔ چیرٹی انٹرنیشل بیس سال سے پاکستان میں صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی، یتیموں کی کفالت کے مختلف پراجیکٹ کامیابی سے چلا رہی ہے ۔
ان کے علاوہ فلسطین، شام، مراکو اور افغانستان سمیت کئی مسلم ممالک میں مسلسل مدد ارسال کرہی ہے ۔ واضح رہے کہ چیرٹی آسٹریلیا اسلامک فورم آف آسٹریلیا کی ذیلی شاخ ہے ۔اسلامک فورم آف آسٹریلیا( ایفام) نےآسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کئی اسلامک سنٹر قائم کیے ہیں اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف عمل رہتے ہیں