سوہاوہ ضلع جہلم میں زیر تعمیر ماڈل بازار میں افسوسناک حادثہ، نوجوان الیکٹریشن جاں بحق

زیرِ تعمیر ماڈل بازار میں الیکٹریشن کے فرائض انجام دینے والے نوجوان سید قیصر عباس ولد سید سبطین شاہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے مرحوم کا تعلق تحصیل بھلوال، ضلع سرگودھا سے تھا اور ان کی عمر تقریباً 20 سال بتائی جاتی ہے حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ تعمیراتی کام کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے