سونا سستا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600روپے کمی

(پنڈی پوسٹ نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہو گئی، آج فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 600 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے پر آ گئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے مقرر ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونا 4454 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت 259 روپے کم ہو کر 7894 روپے تولہ ہو گئی ہے۔