٭ حکمت کی بات گویا مومن کی گم شدہ چیز ہے جسے وہ جہاں دیکھتا ہے لے لیتا ہے۔
٭ بصارت کا چلے جانا چشمِ بصیرت کے اندھا ہونے سے اچھا ہے۔
٭ جو شخص مال دینے میں سب سے زیادہ بخیل ہو وہ اپنی عزت دینے میں سب سے زیادہ سخی ہوتا ہے۔
٭ جو شخص اپنے دشمن کے قریب رہتا ہے اس کا جسم غم سے گھل کر لاغر ہو جاتا ہے۔
٭ دین کی درستی دنیا کے نقصان کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
٭ سچائی ایک نہایت زبردست مددگار ہے جب کہ جھوٹ بہت کم زور معاون ہے۔
٭ صبر ایک ایسی سواری ہے جو کبھی ٹھوکر نہیں کھاتی۔
٭ شرافت اپنی بلند ہمتی سے حاصل ہوتی ہے نہ کہ باپ دادا پر فخر کرنے سے۔
٭ جس شخص کا راز اس کے سینے میں نہیں سما سکتا اس کے بچاؤ کی کوئی تدبیر نہیں۔
91