الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق چیئرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمدسابق چیئرمین یوسی بگا شیخاں چوہدری عامرجمشید کی طرف سے راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ کے ذریعے قانون گو ساگری کو حلقہ مری سے الگ کرنے کے حوالے سے دائر اعتراضات پر محفوظ تحریری فیصلہ جاری کر دیاجسکے تحت قانون گو ساگری میں شامل یوسیز تخت پڑی۔ساگری۔لوہدرہ۔مغل اور بگاشیخاں کو حلقہ این اے 51مری سے الگ کر کے حلقہ این اے 52گوجرخان کے ساتھ منسلک کر دیا گیا. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کی حتمی رپورٹ جاری کردی نئی حلقہ بندی کے مطابق قانونگو چوآ خالصہ این اے 51 مری ساتھ شامل کردیا گیانیا این اے 51 تحصیل مری ،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں پر مشتمل قومی اسمبلی کا حلقہ ہوگا
