(پنڈی پوسٹ نیوز)ساف فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا فائنل آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا، پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 45 منٹ پر میچ شروع ہوگا، پاکستان میں یہ مقابلہ اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ مزید برآں، کراچی کے علاقے لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول قومی کھلاڑی عبدالصمد ارشد نے 86ویں منٹ میں اسکور کیا تھا جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بھوٹان کو 2-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.