137

سائنس کی دنیا

راجہ طالش محمود جنجوعہ
آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ MM-1 نامی نیا سیٹلائٹ30مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا جو جدید مواصلاتی نظام کی ترقی کی قیادت کرے گا ایم ایم 1 سیٹلائٹ کے پیچھے بنیادی مقصد پاکستان کے مواصلاتی ڈھانچے کو تقویت دینا ہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ سیٹلائٹ ایک جدید ترین مواصلاتی نیٹ ورک کے قیام میں حصہ ڈالے گا اور ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سیٹلائٹ کی لائف 15 سال ہے یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائیوجی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔اس سیٹلائٹ کو سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔امید واثق ہے یہ آئی کیوب مشن کی کامیابی کے بعد MM-1 سیٹلائیٹ پاکستان کی خلائی تحقیق کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں