ٹیکسلا(نمائندہ پنڈی پوسٹ)زمین کے تنازع پرلرزہ خیز قتل ۔ڈھوک وردہ جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں اسد محمود بٹ نامی ایک نوجوان کو زمین کے تنازعے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ڈھوک وردہ بہتر موڑ جی ٹی روڈواہ کینٹ پر بنارس حسرت اورعارف نےاسد محمود بٹ نامی نوجوان کو زمین کے تنازعے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔تھانہ واہ کینٹ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال ٹیکسلا پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس تھانہ صدرواہ مصروف تفتیش ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے
822