روات سے فیصل آباد شادی پر جانیوالوں کی گاڑی کو حادثہ 5افراد جان بحق 206

روات سے فیصل آباد شادی پر جانیوالوں کی گاڑی کو حادثہ 5افراد جان بحق

تھانہ روات کے علاقہ جھٹہ ہتھیال سے فیصل آباد شادی میں شرکت کرنے کے لئے جانے والے جوانوں کی گاڑی کو حادثہ پانچ افراد موقع پر جانبحق ہوگئے سات افراد فیصل آباد شادی میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے

چنیوٹ بائی پاس پر کرولہ کار کو حادثہ پیش آیا
حادثے میں پانچ افراد جانبحق دو شدید زخمی ہوئے 1122 نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں اور جانبحق افراد کو جنیوٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ۔حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی عمریں 26 تا 32 سال کے درمیان ہیں۔ جو راولپنڈی سے چنیوٹ آ رہے تھے۔ ساتوں لڑکے جو کہ آپس میں رشتہ دار ہیں ۔تحصیل راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان روڈ کے رہائشی تھے شادی کے سلسلے میں گاڑی رینٹ پر لے کر جارہے تھے۔ تیزرفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔حادثے میں چار افراد کی ہلاکت موقع پر ہی ہو گی۔ باقی تین کو شدید زخمی حالت میں 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا

امان علی جھٹہ ہتھیال کاشف سلامت جھٹہ ہتھیال کاشف علی فیصل آباداللّه دتہ لالیہ چنیو ٹ اورناصر ساکن ٹیکسلا جب زخمیوں میں محمد عرفان راشد جھٹہ ہتھیال ہیں متوفی
کاشف سلامت اور امان علی کی نمازِ جنازہ اتوار کی رات 10 بجے جھٹہ ہتھیال میں ادا کردی گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں