روات ساگری میں چوری کی واردات طلائی زیورات غائب

ساگری (زاہد نقیبی)
تھانہ روات کی حدود ساگری شہزاد ٹائون کے رہائشی محمد لطیف اور محمد فیصل کے گھر چوری کی واردات، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر سونے کی بالیاں اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔

محمد لطیف کے مطابق دونوں بھائی محنت مزدوری کی وجہ سے گھر پر موجود نہیں تھے اور انکے اہلخانہ والدین کے ہاں گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر کمروں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اور سونے کی بالیاں چرا کر لے گئے۔

اہلخانہ کے مطابق وہ آج صبح جب گھر آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے اور کمروں میں سارا سامان بکھرا پڑا تھا جس کی اطلاع 15 پر دی گئی جس پر تھانہ روات کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔