روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے تقریباً پانچ سو افراد کی کورونا ویکسینیشن کی گئی شہری موبائل ہیلتھ یونٹ کی مدد ویکسین لگوا رکر مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں،موبائل ہیلتھ یونٹ کے ایڈمسٹریٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم شیڈول کے تحت مختلف مقاما ت پر شہریوں کی ویکسینیشن کی جائے گی انھوں نے بتایا کہ چند روز قبل اس سہولت کا آغاز بھکڑال سے کیا گیا تھا بعد ازاں نندنہ جٹال‘ چھپر‘ ساگری اور آج بروز منگل مانکیالہ کے شہریوں کی ویکسینینشن کے لیے موبائل وین دن بھر موجود رہی جہاں پر 183افراد کو ویکسین لگائی گئی آئندہ ایام میں بالترتیب بسالی‘ ہرکہ موڑ‘ بگا شیخاں اور جٹھہ ہتھیال میں بھی شہریوں کو مہلک وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی ہمارے پاس چودہ افراد کا سٹاف ہے جس میں ڈاکٹر جمال احمد‘ ڈاکٹر عابدہ حبیب‘ کشف غزالی‘حرا صدیقی‘ حمیر علی‘ خرم شہزاد‘عبدالحمید‘ رضوان‘ دوست محمد‘ فیضان‘ بابر اور امجد علی شامل ہیں۔
293