روات (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) تھانہ روات کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاوند نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی کو تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
مقتولہ زرداز بی بی کو شوہر نذر خان ولد حکم خان سکنہ سرائے عالمگیر نے گردن پر تیز دھار آلہ چلا کر قتل کیا واقعہ تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک غلام علی میں پیش آیا .مقتولہ کے والد آدم خان ولد غلام خان کے مطابق زردانہ بی بی کی شادی ملزم نذر جان سے چار سال قبل ہوئی تھی کچھ دن میری بیٹی ناراض ہو کر میکے آگئی تھی گزشتہ تین دنوں سے نذر خان بھی یہیں آکر رہنے لگا تھا ملزم نے آج رات میری بیٹی کو گلہ کاٹ کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔