راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ڈی ڈبلیو پی نے رنگ روڈ منصوبے کے لیے پی سی ون میں 24 بلئین کی رقم منظور کرلی ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا کام بہت تیزی سے کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پی سی ون کے لئے 24 ملین کی رقم پی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لی ہے جس کے تحت 38.3کلو میٹر کا مین کیرج بنایا جائے گا اس منصوبے کا آغاز این 5 جی ٹی روڈ بانتھ تا ٹھلیاں انٹرچینج تک کیا جائے گا اور رنگ روڈ منصوبہ موٹروے اسٹینڈرڈ کے مطابق 3+3 لینزپر مشتمل دوریہ کیرج وے بنایا جائے گاجس پر تمام گاڑیاں 120 کی رفتار سے چلیں گیانہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پانچ انٹرچینج پر مشتمل ہوگی جو چک بیلی روڈ، اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ سے گزرے گی۔
اہم خبریں
پاکستانوفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیںوفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیںموجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو فائلاسلام آ باد: وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔موجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکراکتوبر 2025 کےدوران ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے 20 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں11 ہزار 300 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں 869 ارب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار979ارب روپےہوا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810 ارب روپے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر53 ہزار 975 ارب روپے ہوا۔اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134ارب روپے تھااور اکتوبر2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
پنجاب میں احتجاج سے متعلق نیا قانون تیار
راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر ایک اور انڈر پاس بنانے کا فیصلہ
قرآن پر حلف اٹھا کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے،جسٹس طارق جہانگیری
ملک بھر کے طلباء میں 12 لاکھ کروم بکس دینے کا اعلان
کھلاڑی ہو جائیں تیار،حکومت کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
رنگ روڈ پراجیکٹ کے تخمینہ میں 17 ارب روپے کا اضافہ
جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے کا اعلان
گلگت،ٹی ٹی پی کے ڈرون حملہ میں میجر سمیت 12 جوان زخمی
پشاور:خیبر پختونحواحکومت نے اپنے وسائل سے3 پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے