351

رشوت مانگنے کا الزام درست ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار معطل

شہری کی شکایت پر سی پی اوکا نوٹس،ایس ایچ اوسمیت 06پولیس افسران معطل،پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم،ایس ایس پی آپریشنز اورایس پی پوٹھوہار کو فوری انکوائری مکمل کرنے کابھی حکم۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو شہری نے شکایت کی کہ تھانہ کینٹ کے سٹاف نے مشکوک گاڑی قبضہ پولیس میں لی اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی بجائے رشوت طلب کی، جس پر سی پی اومحمداحسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکینٹ سمیت 06پولیس افسران کو معطل کردیا،ابتدائی انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پرایس ایچ او کینٹ اعزاز عظیم، اے ایس آئی اسحٰق، اے ایس آئی عامر، محرر محمد علی، ڈی ایف سی علی، اور کانسٹیبل عابد معطل کرکے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا،سی پی اونے ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کو فوری انکوائری کا حکم دیا،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود نے کہاکہ معاملہ کی مفصل انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ سی پی او کو پیش کی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ جزا اور سزا دونوں ضروری امر ہیں، اچھے کام پر جزا کے ساتھ ساتھ غلط کام پر سزا بھی محکمانہ پالیسی کا حصہ ہے، بدعنوانی کی شکایت کسی صورت قابل برداشت نہیں ایسے فعل میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی،راولپنڈی پولیس صرف اور صرف میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور خود احتسابی کی پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں