راولپنڈی کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ ،جڑواں علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تاریخ میگا پراجیکٹ جس کی تعمیر کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے راولپنڈی کچہری چوک اس وقت راولپنڈی کا مصروف ترین مرکز ہے جہاں سے دن کے اوقات میں 2 لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں ،حکومت نے کچہری کے مقام پر انڈرپاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے آج صبح سے جڑواں علاقوں میں ٹریفک جام ہے راولپنڈی ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہی ،دوسری جانب ترجمان کے مطابق کچہری چوک کے میگا پروجیکٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے دباؤ کے دوران تعاون کریں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، راولپنڈی کی تمام اہم شاہراہوں اور متبادل راستوں پر ٹریفک ڈیوٹی موجود ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ “کچہری چوک پر ڈائیورشن کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا گیا ہے، جس کے باعث ان راستوں پر غیر معمولی دباؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاہم، باقی شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔”

سی ٹی او راولپنڈی خود فیلڈ میں موجود ہیں اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران ٹریفک وارڈنز بھی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، “کچہری چوک سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزرتی تھیں اور میگا پروجیکٹ کے سبب اس علاقے میں ڈائیورشن کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ “سکول اوقات میں متبادل راستوں پر عارضی طور پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، لیکن ہم تمام راستوں پر ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔”