410

راولپنڈی کورونا پھیلنے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع کا پازیٹو یٹی ر یٹ 11.28%ہو چکا ہے چنا نچہ کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد نا گز یر ہے۔اس مو ذی وائرس سے بچاؤ کے لئے کورونا وائرس ایس اوپیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ و یکسینیشن کے ذ ریعے خود کو محفوظ کر نے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکسین کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک 1791039افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 1752058عام شہر یوں جبکہ38981 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل30611مر یضوں میں سے27699ڈسچارج جبکہ1078اموات ہوئیں ہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد1834 ہے جن میں سے1715 ہوم آئیسولیشن جبکہ119ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل201کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے59کنفرم مر یض،راول ٹا ؤن میں 47، کینٹ میں 45، گو جر خان28،مری میں 02، ٹیکسلا میں 04،کوٹلی ستیاں 07،کہوٹہ میں 02جبکہ کلر سیداں میں 07کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 13مریض، بلال ہسپتال میں 04،ڈسٹرکٹ ہیدکواٹر ہسپتال میں 02،فو جی فاؤنڈیشن ہسپتال میں 24،ہارٹس انٹر نیشنل میں 01،ہو لی فیملی ہسپتال میں 29 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں 46 مریض ز یر علاج ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں یہ مو ذی وا ئرس مزید01 قیمتی جان نگل گیا۔مسیاڑی محلہ مری کی رہائشی45 سالہ خالدہ بی بی اس وا ئرس کی نذر ہو گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں