104

راولپنڈی کا نوجوان کلرسیداں کے برساتی نالے میں ڈوب گیا

کلرسیداں کے نواحی گاوں کھناہدہ میں نالہ سریں میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق کھناہدہ کے محمد اویس ٹرانسپورٹر اوراٹوز مکینک شہزاد کا بھانجاجمشید علی ولد ارشد محمود راولپنڈی کا رہائشی تھا جو عید کی چٹھیاں گزارنے اپنے ماموں کے گھر آیا تھا کہ گرمی کی شدت کی۔وجہ سے اپنے دوستوں کے ساتھ نالہ سریں پر نہانے گیا نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا متوفی کی عمر 18سال تھی اور وہ سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا مقامی لوگوں نے نعش کو پانی سے باہر نکالا اور ورثا کے حوالے کیا۔ ورثا لاش لیکر پنڈی روانہ ہو گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں