راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز:سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل کر لی ، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا، دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی پانچویں اور چھٹی وکٹ گر گئی، کوشل مینڈس 119 اور دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں بلے بازوں کو ثاقب خان نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 4 اور محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.