راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں کورونا و یکسین سینٹرز کی تعداد کو بڑھا کر71کر دیا گیا ہے تا کہ صو بائی حکو مت کی جا نب سے دئیے گئے ٹا ر گٹس کو پوار کیا جا سکے۔راولپنڈی ضلع میں اب تک 553729افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے524020 عام شہر یوں جبکہ 29709فرنٹ لائن ہیلتھ و رکرز شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل24617مر یضوں میں سے23433ڈسچارج جبکہ988اموات ہوئیں ہیں۔راولپنڈی میں اس و قت196 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 171ہوم آ ئیسو لیشن،25ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 22کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 21ضلع راولپنڈی اور 01دوسرے اضلاع کے مریض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے04کنفرم مر یض، کینٹ میں 10، مری میں 01 جبکہ کو ٹلی ستیاں میں 06کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 02، فو جی فا ؤ نڈ یشن میں 07، ہو لی فیملی ہسپتال میں 06 اور راولپنڈی انسٹی ٹیو ٹ آ ف یو را لو جی میں 10مر یض ز یر علاج ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں اس وا ئرس کے باعث ایک موت ریکارڈ ہو ئی۔کورونا کے باعث ز ندگی کی جنگ ہا ر نے والوں میں ڈاکخانہ کنڈہ، تحصیل مری کی رہا ئشی70 سالہ ز ر ینہ بیبی شامل ہیں۔
342