108

راولپنڈی میں جعلی اہلکار شہریوں کو جرمانہ کرتے ہیں:محکمہ جنگلات کا انکشاف

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ جنگلی حیات ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے کہا ہے کہ دوران فیلڈ چیکنگ اور دفتر ھذا میں کچھ لوگوں سے شکایت ملی ہے کہ راولپنڈی میں کچھ لوگ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکاران بن کر چیکنگ کرتے ہیں اور لوگوں سے پرندے اور پنجرے لے جاتے ہیں جس پر نہ تو کوئی قانونی کارروائی ہوتی ہے اور نہ ہی بعد میں پرندوں کا کچھ پتہ چلتا ہے اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ہر ملازم کے پاس محکمانہ شناختی کارڈ ہوتا ہے اور وہ بغیر کسی لکھت پڑھت کے کوئی کاروائی نہیں کرتا۔ لہذا عوام الناس کو واضح کیا جاتا ہے کہ محکمانہ شناخت اور مکمل کاروائی کے بغیر کسی کوچیکنگ نہ کرائیں اور نہ ہی کوئی پرندہ ان کے حوالے کریں۔بصورت دیگر محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب ذمہ دار نہ ہو گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں