راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسربابر سرفراز الپا کا تھانہ جاتلی کا دورہ

آر پی او نے تھانہ کی بلڈنگ،حوالات، ریکارڈاور دیگر متعلقہ امور کاجائزہ لیا،تھانہ میں موجود شہریوں سے انکے مسائل کے متعلق دریافت کرتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور تھانہ میں درج مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کوحقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا۔تفصیلات کے مطابق آر پی اوراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ جاتلی کا دورہ کیا، آرپی او نے تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈاور دیگر متعلقہ امور کاجائزہ لیا،آر پی او نے تھانہ میں آئے ہوئے شہریوں سے ان کے مسائل کے متعلق دریافت کیا اور ان کی مسائل کے حل کے لیے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کیے، آر پی اونے حوالات میں موجود ملزمان سے بھی بات چیت کی، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں کسی بھی فردکی غیر قانونی حراست کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا،آر پی او نے مزید کہا کہ تھانہ میں درج مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کوحقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں