104

راولپنڈی تھانہ دھمیال شہری سے ناروا سلوک پولیس اہلکارگرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں پکٹ پر شہری اور ساتھیوں سے ناروا سلوک اور استحصال کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ایف آئی آر اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، واقعہ میں نامزد اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس اہلکاروں نے پکٹ پر روکا، استحصال اور بدعنوانی کا ارتکاب کیا، مدعی مقدمہ شہری کی جانب سے نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کیا گیا ہے،محکمانہ کارروائی میں ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی اختیارات سے تجاوز، استحصال یا بدعنوانی ہرگز قابل قبول نہیں ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس میرٹ اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے، شہری ایسی کوئی بھی شکایت 15 یا ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل میں درج کروا سکتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں